چنڈی گڑھ، 17 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ
تقریبا ًتین ماہ سے ہنگامہ خیزجموں و کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کے امکان
سے انکار کرتے ہوئے وادی کشمیر میں جلد بحالی امن کی امید ظاہر کی ہے۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آج سے یہاں شروع علاقائی مدیران کے دو روزہ کانفرنس
کا افتتاح کرنے کے بعد ایک
سوال کے جواب میں جموں وکشمیر میں گورنر راج کے
نفاذ کے امکان سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر یا صدر راج خاص حالات میں
ہی لگایا جاتا ہے اور اس ریاست میں حالات ابھی اتنے زیادہ خراب نہیں ہوئے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی-بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط حکومت حالات کو ٹھیک کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔